لاہور (پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام قائد مرحوم مفتی جعفر حسین کی 33 ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر امامیہ اسکائوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلا می پیش کرے گا۔
ان خیالات کا اظہا رامامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی نے اسکائوٹس سے خطاب کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ قائد مرحوم مفتی جعفر حسین کی ملک و قوم کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںانکی بینظیر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امسال بھی امامیہ اسکائوٹس ہفتہ کو ان کی برسی کے روز انکے مزار پر حاضری وسلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء ،مفتی جعفر حسین کی خدمات پر خصوصی گفتگو کریں گے تصور کربلائی کا کہنا تھا کہ مفتی جعفر حسین نے ایک شخصیت ہی نہیں بلکہ جہد مسلسل اور ایک تحریک کا نام ہے انکے افکار و نظریات پر آج بھی ملت جعفریہ کاربند ہے مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردا رکوزندہ رکھا ہے اور انکی یاد آوری کیلئے انکے ایام کو عقید ت و احترام سے مناتے ہیں۔