اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی خوشنودی کے سوا مسلم لیگ ن کا کوئی واضح معاشی ہدف نہیں ہے گزستہ تین برس سے ملک و قوم ن لیگ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی غیر موثر اور ناکام پالیسیاں غریب اور امیر کے درمیان خلیج میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے حکومت کی نااہلی کے باعث بیروزگار افراد کی تعداد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مسلم لیگ ن کی معاشی ترجیحات میں نام و نشان نہیں ملتا۔ حکومت بجٹ کو مالیاتی اعداد و شمار کی نذر کرنے بجائے غریب عوام کی فلاح کا کوئی منصوبہ دے۔