آئی ایم ایف سے معاملات طے، دیگر اداروں سے قرضہ ملنے کا امکان

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئی ایم ایف سے معاملات طے ہوجانے کے بعد دیگر عالمی اداروں سے بھی قرض ملنے کا امکان بڑھ گیا۔ پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر تک قرض ملنے کی توقع ہے جو ورلڈ بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور اسلامی ترقیاتی بنک سے حاصل کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک سے پچاس کروڑ ڈالر ورلڈ بنک سے بھی پچاس کروڑ جبکہ اسلامی ترقیاتی بنک سے ایک ارب ڈالر کا قرض مل سکتا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کی صورت میں رواں مالی سال کے دوران تین ارب ڈالر ملیں گے۔