کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے 6.2 ارب ڈالرکے مجموعی قرض پروگرام کے تحت پیچیدہ شرائط پر 50 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کے اجراءپر آئی ایم ایف کی آمادگی پر حکمرانوں کی خوشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کشکول توڑ نے کے دعویدار حکمران ذاتی مفادات کیلئے قوم کو سرمایہ دار‘ سامراج اور استعمار کا مقروض و غلام بنارہے ہیں۔
جبکہ آئی ایم ایف قرضے کی شرائط ملک میں ٹیکسوں کی بھرمار ‘ غربت اور بیروزگاری میں اضافے کا باعث بنیں گی جس سے وجہ سے عام آدمی کیلئے عزت سے جینا انتہائی مشکل ہوجائے گاجبکہ پہلے غربت و بیروزگاری کی وجہ سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں جس میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔
امیر پٹی نے کہا کہ مشرف کے دور میں حالات آج سے بہت بہتر اس لئے تھے مشرف نے ضلعی حکومتوں کا نظام بناکر ترقی کی رفتار تیز کی تھی لیکن اگر ایم آر پی کے پیش کردہ مقامی خود مختاری فارمولے عمل کرکے ڈویژنل کونسلوں کو بااختیار ‘ خودمختار اور ذمہ دار بنادیا جائے تو نہ صرف عوام کے تمام مسائل کا حل اورتمام قومی بحرانوں سے نجات ممکن ہے بلکہ وطن عزیز کو خود کفالت کی جانب گامزن کرکے آئی ایم ایف جیسے عوام دشمن مالیاتی اداروں اور سامراجی واستعماری قوتوں کے قرض و امداد اور چاپلوسی و غلامی سے بھی نجات ممکن ہے۔