آئی ایم ایف کو 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قسط کی ادائیگی

I.M.F

I.M.F

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کردی۔ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرض کی مد میں جولائی 2011 سے اب تک 6 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی 24 ویں قسط ادا کردی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کو جولائی 2011 تا 26 ستمبر 2013 تک 6 ارب 4 کروڑ ڈالر اداکیے جاچکے ہیں۔

جبکہ ستمبر 2015 تک مزید 1 ارب 48 کروڑ ڈالر اداکئے جانے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بھی 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قریب ہیں اور آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر اور زرمبادلہ ذخائر پر دباو مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔