آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس مارچ میں متوقع

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان کے حوالے سےاجلاس مارچ میں متوقع ہے۔ پاکستان کی معاشی کار کردگی کا جائزہ لینے کے بعد تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق اجلاس مارچ کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے جس میں دوسری سہ ماہی کے حوالے سے اسٹاف رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ منظوری کے بعد پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر مالیت کی تیسری قسط جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو ابتدائی اندازے سے زائد رہنے کی توقع ہے۔