آئی ایم ایف سے 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول

IMF

IMF

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے پچین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے پہلی قسط چھ ستمبر کو چون کروڑ ڈالر حاصل ہوئی تھی۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چالیس پیسے کمی سے ایک سو پانچ روپے پچاس پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔