آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں۔ خورشید محمود قصوری
Posted on October 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں۔ جزل الیکشن مین ہونے والی دھاندلی سے ثابت کر دیا کہ دال میں کالا نہیں بلکہ دال ہی کالی ہے۔ جس کی وجہ سے الیکشن کمشنر نے عمران خان کی درخواست کے باوجود صرف چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانوں کو چیک نہیں کیا گیا۔ اگر ن لیگ کو یقین ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے تو بلدیاتی الیکشن جماعتی سطح پر کروانے کا اعلان کرے۔چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانوں کو چیک کروانے کا مقصد یہ تھا کہ عوام کا ووٹ پر سے اعتماد نہ اٹھے جائے اگر عوام کا ووٹ سے اعتماد اٹھ گیا تو جمہوریت پر ایسی کاری ضرب لگے گی جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
تحریک انصاف خیبر پختونہ خواہ میں کاگردگی دیکھا کر ملک بھر سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کا اظہار سابقہ وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے سابقہ ایم پی اے و سابقہ ڈسٹرکٹ بار قصور سردار نبی احمد کی تحریک انصاف می شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کر رہی ہے۔ ن لیگ کی نادان قیادت نے ملک کو جس سٹیج پر پانچ ماہ میں پہنچا دیا ہے اسے واپس آپنی جگہ پر آنے میں پانچ سال درکار ہیں۔ بجلی ، پانی، گیس، پٹرولیم و روزہ مرہ مصنوعات مین قیمتوں میں بے جا اضافہ نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کی آواز بنے گی اور پاکستان کی عوام کو ن لیگ کے مظالم سے نجات دلائے گی۔ اگر ملک میں عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بر سر اقتدار ہوتی ہو لوٹی گئی دولت کی پائی پائی واپس لائی جانی تھی۔ مختلف ممالک میں قوانین پاس کئے گئے ہیں جن کے مطابق ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جا سکتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان نے کہا کہ سردار نبی احمد کی تحریک انصاف میں شمولیت تحریک انصاف کے گلدستہ میں ایک پھول کا اضافہ ہے۔سابقہ ایم پی اے و سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار قصور سردار نبی احمد نے کہا کہ ن لیگ میں کارکنان کی عزت نفس محفوظ نہیں۔ جس کی وجہ سے آج مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ن کی طرف سے ملنے والے عہدوں کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ جس وقت ہم نے ن لیگ کا پرچم بلند کیا اس وقت کوئی ن لیگ کا نام لینا پسند نہ کرتا تھا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جس مقصد کو لیکر میدان میں آئے ہیں ہم اس مقصد کیلئے اپنے کے شانہ بشانہ چلیں گے اور آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے۔ اس موقع پربختیار قصوری، نواب حسن علی خاں، تنویر حیات جوئیہ ، حاجی سیف اللہ طاہر مغل ، مظفر حسین کاظمی، حاجی اقبال بزمی، سردار فاخر ایڈووکیٹ ودیگر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com