آئی ایم ایف سے 6 اگست کو مذاکرات، بجلی مہنگی کرنے پر فیصلہ ہوگا

Pakistan,IMF

Pakistan,IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات 6 اگست کو دبئی میں ہونگے۔

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔ 10 اگست کو وفاقی وزیر خزانہ کی قیادت میں اقتصادی ٹیم کارکردگی کے اہداف پر بریفنگ دے گی حکومت ایک سے 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخ برقرار رکھے گی۔

جبکہ دیگر تمام کیٹیگریز کے صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 4 فیصد اضافہ کیا جائیگا۔