واشنگٹن (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرضے کی فراہمی کی منظوری دے دی، قرض دو قسطوں میں جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، اجلاس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی
قرض کی رقم پاکستان کو دو قسطوں میں جاری کی جائے گی، جبکہ پہلی قسط آئندہ چند روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔