آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدآئی ایم ایف بورڈنے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈکی طرف سے پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے قرضے کی یہ رقم 30 جون تک پاکستان کو مل جائے گی جس کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔