کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط جاری کرنے کے لیے گرین سگنل دے سکتا ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے حکام پاکستانی کی معاشی کارکردگی کے آٹھویں جائزے پر حتمی فیصلہ دیں گے وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام ملکی اقتصادی صورتحال کو پہلے ہی تسلی بخش قرار دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط کی منظوری ملنے کی امید ہے۔
سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دبائو کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے مجموعی طور پر پاکستان کے لیے 6٫6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے اب تک 4 ارب ڈالر سے زائد پاکستان کو مل چکے ہیں۔