آئی ایم ایف نے پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرضے کی قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی

IMF

IMF

اسلام آباد / واشنگٹن (جیوڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالرقرضے کی قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ واشنگٹن میں ہونیوالے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے پاکستان کے 10 ویں اقتصادی جائزہ کی روشنی میں اگلی قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی جس سے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے کارکردگی سے متعلق طریقہ کار اوراہداف میں ترامیم کیلیے کی جانیوالی درخواست کوبھی منظورکرلیاگیاہے اور پاکستان کو بعض کارکردگی سے متعلق اہداف کے عدم حصول سے استثنیٰ ملاہے اوروہ نئی مقررہ ڈیڈلائن کے مطابق پورے کرنا ہونگے۔

حکام نے بتایاپاکستان کویہ رقم جلد موصول ہوجائیگی جس کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ہو گا۔ این این آئی کے مطابق دسویں جائزے کیلیے پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات فروری 2016ء میں دبئی میں ہوئے تھے۔

وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحق ڈارنے ایک بیان میں آئی ایم ایف بورڈکی جانب سے اگلی قسط کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کا جوعمل وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرقیادت شروع کیا گیا ہے اس کی وجہ سے پاکستان میکرو اکنامک استحکام حاصل کرچکا ہے اوراقتصادی ترقی کی نئی راہ پرگامزن ہے۔انھوں نے کہاکہ انشا اللہ پاکستان آئی ایم ایف کے تحت تمام جائزے کامیابی سے مکمل کریگا۔