آئی ایم ایف کی پاکستان کو50 کروڑ 64 لاکھ ڈالرکی ساتویں قسط جاری کرنیکی منظوری

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ 64 لاکھ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی۔
جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3سالہ ایکسٹنڈڈ فنڈفسیلیٹی پروگرام کے تحت 6 ارب 18 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کررکھا ہے۔

جس کیلیے پہلے 6 اقتصادی جائزے مکمل ہوچکے ہیں اورحال ہی میں آئی ایم ایف جائزہ مشن نے پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات میں ساتواں اقتصادی جائزہ مکمل کیاتھا۔

جس کی رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکے سامنے پیش کی گئی جس کاجائزہ لینے کے بعدآئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ 64 لاکھ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم جلدپاکستان کوموصول ہوجائیگی۔