اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی تیسری قسط منظور کرلی ہے، 55 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان کو جلد موصول ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے سلسلے میں پاکستان کا تیسرا سہ ماہی معاشی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ جائزے کے اختتام پر عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو قرض کی تیسری قسط ادا کرنے کی منظور دیدی ہے۔
کی مالیت 55 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہے۔ قرض کی تیسری قسط پاکستان کو جلد موصول ہونے کی توقع ہے۔ تین سالہ قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض پہلے ہی فراہم کرچکا ہے۔