کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے پروگرام کے تحت 50 کروڑ ڈالر کی آٹھویں قسط کی منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لئے آٹھویں قسط کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالررواں ہفتے کے دوران موصول ہو جائیں گے۔ قسط کی وصولی کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائیں گے۔
واضع رہے کہ ستمبر 2013 میں آئی ایف نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لئے تین سال میں 6 ارب 18 کروڑڈالر دینے کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے اب تک 4 ارب 54 کروڑ ڈالرپاکستان کو مل چکے ہیں۔