آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے اجرا کی کل منظوری کا امکان

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے چوتھے اور پانچویں اقتصادی جائزہ کی منظوری دینے اور پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی کل (بدھ کو) منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزوں اور 2 اقساط کی رقم یکمشت جاری کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کیلیے کل 17 دسمبر کو واشنگٹن میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں پاکستان کو منظور شدہ قرضے کی تیسری اور چوتھی قسط کی منظوری متوقع ہے۔