آئی ایم ایف کو ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 43 کروڑ ڈالر کمی

State Bank

State Bank

لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر آٹھ ارب نو کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بنک کے ذخائر ستائیس کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب انیس کروڑ ڈالر باقی رہ گئے۔

شیڈول بنکوں کے ذخائر سولہ کروڑ کمی سے چار ارب نواسی کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران آئی ایم ایف ، بیرونی قرضوں کی سروسنگ اور دیگر حکومتی ادائیگیوں کے لئے ساڑھے اٹھارہ کروڑ ڈالر دئیے گئے۔