پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو قرض واپسی کی مد میں نویں قسط ادا کردی۔ قسط کی مالیت چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالرہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے اے آر وائی نیوز کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کیاختتام پرآئی ایم ایف کومزید چالیس کروڑ ڈالر کی دسویں قسط ادا کی جائے گی۔
فروری دو ہزار بارہ سے پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض واپس کرنا شروع کیا تھا اور اب تک دو ارب سولہ کروڑ ڈالر کے قریب قرض واپس کیا جاچکا ہے جبکہ آئندہ پانچ ماہ میں مزید ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔