کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی میں سٹیٹ بینک کا دورہ کیا جہاں انھوں نے مختلف بینکوں کے صدور سے ملاقات کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران اقتصادی پیمانوں میں خاصی بہتری آئی ہے۔ ترقیاتی بجٹ پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر بجٹ خسارہ 8 اعشاریہ 8 فیصد سے گھٹ کر 4 اعشایہ 3 فیصد پر آ چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام پر عالمی مالیاتی اداروں سے 1 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے جس کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 23 ارب ڈالر کو چھو جائیں گے۔