آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے عالمی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہوا

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیر ابراہیم الغدیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور اقتصادی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معشیت کی بحالی کے لئے پاکستان سے بھرپور تعاون کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے رابطہ کر رہے ہیں۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معاشی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔