آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کریڈٹ کی ماہانہ رپورٹس مانگ لیں

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے پاکستان سے ٹیکس وصولیوں، ٹیکس کریڈٹ بارے ماہانہ بنیادوں پرجبکہ آڈٹ اور امپورٹ ڈیٹاسمیت دیگر اہم اقتصادی اعداد وشمار بارے سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹس مانگ لیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے فیڈرل بورڈآف ریونیو سمیت دیگر وزارتوں کو لیٹر لکھا گیا ہے جس میں آئی ایم ایف کیساتھ دبئی میںہ ونیوالے مذاکرات میں طے پانیوالی شرائط کاحوالہ دیا گیااور کہا گیا کہ تیسرے اقتصادی جائزہ کے تحت آئی ایم ایف کو ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹس فراہم کرنا ہو نگی۔