ایک قدرتی ہیرے کو بننے میں ہزاروں برس لگتے ہیں لیکن کئی کمپنیاں ہو بہو ایسے ہی ہیرے چند گھنٹوں میں بناتے ہیں۔ ان نقلی ہیروں کی تشخیص کے لیے نئی ٹیکنالوجی آ گئی۔
کاربن جب ہزاروں سال زمین کے نیچے دبا رہتا ہے تو ہیرا بنتا ہے لیکن مارکیٹ میں ایسے مصنوعی ہیرے بھی دستیاب ہیں جو لیبارٹیوں میں چند گھنٹے کے اندر بنائے جاتے ہیں اور یہ ہیرے قدرتی ہیروں سے کسی بھی طرح مختلف نہیں ہوتے۔
لندن میں ایک لیبارٹری نے ایسی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو قدرتی اور مصنوعی ہیروں کی سو فیصد درست شناخت کرتی ہے۔
خریدار بعض اوقات مصنوعی ہیروں کو قدرتی سمجھ کر خرید لیتے ہیں اور اس جعل سازی سے بچنے کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق سالانہ تین لاکھ قیراط مصنوعی ہیرے بنائے جاتے ہیں جبکہ قدرتی طور پر سالانہ 130 ملین قیراط ہیرے نکالے جاتے ہیں۔