چوکی جنڈیالہ باغوالہ کی حدود میں چوریاں، ڈکیتیاں اور جوئے کا کاروبار عروج پر
Posted on March 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرنوالہ: چوکی جنڈیالہ باغوالہ کی حدود میں چوریاں، ڈکیتیاں اور جوئے کا روبار عروج پر اور پولیس ایک بار پھر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے تفصیلات کے مطابق چوکی جنڈیالہ باغوالہ کی پولیس کی ملی بھگت سے چوریاں ڈکیتیاں اور جوئے کے کاروبار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔
وہ خوف کی زندگی گزار رہے ہیں جوئے کاکا روبار عام ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے راستے پر گامزن ہے پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور اگر پولیس کارروائی کرتی بھی ہے تو محض دکھاوے کیلئے اور اگر کسی ملزم کو پکڑتی ہے تو رشوت لے کر چھوڑ دیتی ہے جس میں چوکی کے انچارج کا بڑا اہم کردار ہے جس علاقہ کے قانون نافذ کرنیوالے ادارے خود جرائم کا ساتھ دیں وہاں آپ اندازہ کریں کہ جرائم میں خود بخود اضافہ ہوگا علاقہ میکینوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے ایسے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے تاکہ علاقہ میں امن کی فضاء قائم ہو سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com