نادان حکومتی وزراء وزیراعظم کو غلط مشورے دیکر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ شاہد علی شاہ

syed shahid ali shah

syed shahid ali shah

فیصل آباد : پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بزدلانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک پہلے ہی حالت جنگ میں ہے اور نادان حکومتی وزراء وزیراعظم کو غلط مشورے دیکر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کیساتھ تشدد کا واقعہ ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔ تحریک منہاج القر آن کے کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اس واقعہ کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی رخ کرتا ہے۔ شہباز حکومت نے غیر انسانی سلوک کر کے فرعونی دور کی یاد تازہ کر دی ہے کوئی بھی شخص آئین وقانون سے بالاتر نہیں، اعلیٰ عدلیہ اس کھلی لاقانونیت پر سخت ایکشن لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اخلاقیات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دیدہ دلیری سے جس بری طرح خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرعام تضحیک کی ہے ، وہ انتہائی شرمناک اور پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور نواز حکومت کی گڈ گورنس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ بے گناہ کارکنوں پر تشدد نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کرکے صوبائی حکومت نے اپنی اصلیت ظاہر کردی ہے۔ حکمرانوں کو ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری موجود نہیںہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے وہ اس افسوس ناک واقعہ کااز خود نوٹس لے کر کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔