میرپور خاص (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون نے مہاجر ری پبلکن آرمی کے الزام کو گھناونی سازش قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میرپورخاص میں ایم کیو ایم زونل انچارج اور سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام تر ریاستی مظالم سہنے کے بعد بھی ایم کیو ایم مضبوط و منظم جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے خدشات ہیں کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا شوشہ چھوڑ کر ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیو ایم اس سازش کے خلاف تمام قانونی و آئینی راستے اختیار کرے گی۔