جس وطن کیلئے بزرگوں نے جان و مال کی قربانی دی اب اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ سلیمان احمد عثمانی

کراچی: گرین پیس اسکول کے تحت 23 مارچ کے موقع پہ اسکول میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سلیمان احمد عثمانی نے کی سیمینار کا مقصد آنے والی نسلوں کو 23مارچ کی اہمیت سے اجاگر کرنا تھا اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سلیمان احمد عثمانی نے اپنے سحر انگیز خطاب میں کہا کہ آج کا دن پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں یہ سوچنا چاہے کہ یہ پاکستان جس میں آج ہم آزادی سے جی رہیں ہیں اس کا وجود کس طرح ہوا یہ پیارا وطن جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے جان و مال قربان کیا 23مارچ1940کو جب یہ قرارداد پیش کی گئی تو اس وقت مسلمان مخالف قوتیں مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہوگئی مگر ہمارے بزرگوں نے اس بات کی پرواہ کئے بغیر اس جدوجہد کو جاری رکھا گو کہ اس جدوجہد میں ہمارے بزرگوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ اپنی ثابت قدمی میں پیچھے نہ ہٹے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہیں اور اس طرح یہ وطن ہمیں تحفہ میں ہمارے بزرگوں نے ہمیں دیا۔

اب باری ہماری ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانی کا احسان کس طرح اتارتے ہیں ہمیں چاہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں اور ہم دلوں جان سے اس پیارے وطن کی خدمت کریں اور اس وطن کی خاطر ہر قسم کی تکلیف کو برداشت کریں کیونکہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں اس قرارداد کے ذریعے ہیں یہی سکھایا ہے اور اس خدمت کا بہترین طریقہ ہے تعلیم کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے وطں کی خدمت کرینگے بلکہ اپنے ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کردیں گے پروگرام کے آخر میں اسکول کے پرنسپل نے طلبہ و طالبات کے والدین علاقائی معززین کا پروگرام میں شرکت کرنے پہ شکریہ ادا کیا اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پہ اسکول کی انتظامیہ کی تعریف کی۔