تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 157 افراد کو بچا لیا گیا

Immigrants

Immigrants

سڈنی (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی 157 زائد تا رکین وطن کو بچا لیا گیا۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تاہم 157 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے جن میں ایرانی بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کشتی آسٹریلیا کی جانب آ رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک اندازے کے مطابق اس کشتی میں دو سو افراد سوار تھے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب آسٹریلوی وزیراعظم کیون رڈ نے کہا چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو آسٹریلیا میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں ایران اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ اس کشتی میں سے اس وقت دھواں نکلنا شروع ہو گیا جب یہ کشتی جاوا سے روانہ ہوئی۔