امیگریشن بل جلد سینیٹ میں پیش کیاجائے گا،امریکی صدراوباما

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکی صدر بارک اوبامہ نے ہسپانوی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ چند روز میں امیگریشن بل پیش کیا جائے گا۔

صدر بارک اوباما نے کہا کہ بل کے متعلق کوئی حتمی تاریخ تو نہیں دے سکتے۔ لیکن جیسے ہی بل کی تیاری مکمل ہوجائے گی ہم سینیٹ میں زیربحث لائیں گے۔

صدراوباما نے اپوزیشن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بل تمام سینیٹرز کی مشاورت اور رضامندی کے بعد ہی پاس ہوگا۔ تاہم اپوزیشن کے آٹھ سینیٹرز نے ایریزونا میکسیکو کی سرحدوں کی امیگریشن اصلاحات کے بارے میں استفسار کیا ہے۔