فحاشی اور آج کی لڑکی!
Posted on March 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
فحاشی ایک ایسی لعنت ہے جو کسی ملک میں اس وقت عام جوجاتی جب بے حیائی عام ہو جائے، مغربی تہذیب مشرقی تہذیب سے زیادہ مقبول ہوجائے ، لوگو ں میں خاص کر لڑکیوں میں آج کل جہاں دیکھو نہ صرف کراچی میں بلکہ پاکستا ن کے ہر شہر میں تقریباً 90 فیصد لڑکیاں مختلف مغربی ملبوسات میں فحاشی کو عام کرتی نظر آتی ہے، جب کہ باحیثیت مسلمان عورتوں کو ایسے ملبوسات کی اجازت نہیں۔
اسلام نے ہر Fashion کی اجازت دی ہے لیکن ایک حدود کے ساتھ ، لیکن لڑکیان جو Fashion کے نام پر آدھے ادھورے کپڑے پہن کر نکل جاتی ہیں اور نمائیش کرتی نظر آتی ہیں،اور جب کوئی لڑکا بری نظر سے دیکھ لے تو ہنگامہ بھی کھڑا کرتی ہیں ، لیکن لڑکیوں کی اپنے جسم کی نمائش اتنی ہو گئی ہے کہ اب لڑکے خود ہی شرم کر جاتے ہیں اور اپنی نظریں نیچے کر لیتے ہیں۔
اگرمعاشرے میں بے حیائی اور اس سے متعالق مختلف جرائم بھی روکنے ہیں تو سب کو مل کے کام کرنا ہوگا۔ خاص کر لڑکیوں کو ، جنہیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بھی بازاروں اور دکانوں میں ایسے فحاشی پھیلانے والے ملبوسات پر پابندی لگائے، ایک مسلم معاشرہ کی حکومت ہونے کا فرض ادا کریں ۔ اس سے جرائم زیادتی میں خاصی کمی واضح ہو سکتی ہیں۔