غیر مہذب تہذیت، عریانی، فحاشی، بے راہ روی اور اسلام سے دوری ہماری تباہی کا سبب ہے : رائو ناصر علی

لاہور : چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں میئو، میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر، مرزا افضل بیگ، نیامت علی بھٹی نمبر دار ،مہدی پور نے گزشتہ روز ٹائون شپ لاہور میں ایک اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ جس تیزی کیساتھ بدل رہا ہے اس نے ملت اسلامیہ کو مختلف قسم کے مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔

مسلم معاشرے میں آئے دن ایسی چیزیں داخل ہو رہی ہیں، جو اسلامی معاشرت کے خلاف ہیں اور مسلمانوں کے تشخص پرکاری ضرب لگا رہی ہیں۔غیر مہذب تہذیت، عریانی، فحاشی، بے راہ روی اور اسلام سے دوری ہماری تباہی کا سبب ہیخاص طور سے مغربی تہذیب کی چکا چونداب مسلم نوجوانوں اور مسلم لڑکیوں کوبھی متاثرکرنے لگی ہے،اسی لئے مسلمانوں کی نئی نسل اپنے انداز و لباس سے جدید تہذیب سے مرعوب ہوتی نظر آ رہی ہے، نئی نسل کا مغربی تہذیب سے اس قدر متاثر ہونا اور اپنی وضع قطع کو بالائے طاق رکھ کر غیروں کا لباس اوران کے طور طریقوں کو اختیار کرنا مسلم معاشرہ کے مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک بات ہے، دوسری طرف مسلمانوں کی نئی نسل دینی و اخلاقی تربیت سے محروم ہونے اور اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ان خیالات اور افکار سے متاثرہوتی جارہی ہے۔ جو اسلام سے متصادم ہیں، اور اسلام میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

نئی نسل کے اس طرح کے اسلام مخالف خیالات سے ہم آہنگ ہونے کی متعدد و جوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ تویہ ہے کہ وہ اسلامی تہذیب ومعاشرت کا عام طورسے مشاہدہ نہیں کرپاتے ،جب بچے صبح کو ٹی وی آن کرتے ہیں تو اس پر ایسے کلچر کا مشاہدہ کرتے ہیں، جو عریاں تہذیب کا عکاس ہوتا ہے اور مسلم تہذیب کا کوئی تصور اس میں موجود نہیں ہوتا۔