نفاذ اردو کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل شروع کر دی گئی ہے۔ عطا الرحمن چوہان

Ata Rahman Chauhan

Ata Rahman Chauhan

اسلام آباد (نامہ نگار) نفاذ اردو کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل شروع کر دی گئی ہے۔ عطا الرحمن چوہان۔دستخطی مہم کے لیے یونین کونسل، تعلیمی اداروں، مدارس، بار کونسلوں، پریس کلبوں اور مارکیٹ کمیٹیوں کی سطح پر نفاذ اردو کمیٹیوں کی تشکیل آج سے شروع کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطا الرحمن چوہان صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان نے ضلعی صدور کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نفاذ اردو کمیٹیاں ملک گیر تنظیمی نیٹ ورک کا حصہ ہوں گی اور قومی زبان اردو کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ عطا الرحمن چوہان نے ضلعی صدور پر زور دیا کہ یکم ستمبر سے قبل کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل کرلیں تاکہ 8ستمبر سے شروع ہونے والی مہم بروقت اپنے اہداف حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی کے افراد کو کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔ سیاسی کارکنان، سماجی رہنما، مذہبی قائدین، علما کرام، طلبہ، مزدوروں اور کسانوں سمیت ہر شہری کو اس جدوجہد میں شامل کیا جائے عطا الرحمن چوہان نے کہا کہ دستخطی مہم کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ شہریوں سے نفاذ اردو پر حمایت اور دستخط کیے جائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے دستخطی مہم کے لیے قرارداد کا متن بھی جاری کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قائد اعظم کے فرامین، دستور پاکستان کی منشا اور سپر یم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوری طور پر قومی زبان اردو کو بطور دفتری، عدالتی، تعلیمی، تدریسی اور عسکری زبان کے طور پر رائج کیا جائے ملک بھر میں قومی زبان اردو کے نفاذ کے لیے دستخطی مہم آٹھ ستمبر سے شروع کی جارہی ہے۔

جاری کردہ
شعبہ اطلاعات و نشریات(تناپ)
0313-5265617