اسلام آباد (جیوڈیسک) تیل کا درآمدی بل میں حصہ ایک تہائی ہو گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال اس مد میں 14 ارب 91 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران ملک کی مجموعی درآمدات۔
چوالیس ارب پچانوے کروڑ ڈالر رہی جس میں تیل کا حصہ تینتیس فیصد رہا۔ اس عرصے میں نو ارب باون کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات جبکہ پانچ ارب انتالیس کروڑ ڈالر کا خام تیل منگوایا گیا۔