اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2016- 17 کے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پرعائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصدکمی کیے جانیکا امکان ہے جبکہ درآمدی گاڑیوں کیلیے عُمرکی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیرغورہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت 800 سی سی سے 18 سوسی سی تک کی استعمال شُدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائدکسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں5 فیصدکمی کی تجویز پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ استعمال شُدہ گاڑیوں کی درآمد کیلیے عمر کی حدبھی3 سال سے بڑھاکر 4 سے 5 سال تک کرنے کی تجویز زیرغورہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے ایف بی آرکو20 ارب سے زائد کا اضافی ریونیوحاصل ہوسکے گا۔حکام کاکہنا ہے کہ مذکورہ اقدام سے ملک میں گاڑیوں پر اون کی مدمیں حاصل کی جانیوالی رقم کا بھی خاتمہ ہوگااورڈیمانڈوسپلائی میں پائے جانیوالے فرق میں کمی کے باعث لوگوں کوآسانی کیساتھ گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔