کراچی (جیوڈیسک) مائع پٹرولیم گیس کی عالمی قیمت (سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس) جنوری 2016 کے لیے 94 ڈالر کی کمی سے 376.50 ڈالر فی ٹن ہوگئی ہے جس کے سبب پاکستان میں درآمدی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 9910 روپے کم ہوگئی ہے۔
اس کمی کے نتیجے میں درآمدی ایل پی جی کے فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور فی 45.4 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 450 روپے کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
لیکن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے مقامی پروڈیوسرزایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گریز کر رہے ہیں۔