امپورٹ آرڈرز کے باعث روئی کی قیمت میں اضافہ

Cotton

Cotton

بڑے پیمانے پر امپورٹ آرڈرز کے باعث ملک میں روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی۔ پچاس روپے کے اضافے سے نرخ چھ ہزار چھ سو پچاس روپے من پر پہنچ گئی۔ رحیم یار خان ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر امپورٹ آرڈرز سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان شروع ہوا۔

انڈونیشا اور ویت نام کی جانب سے بھی پاکستان سے روئی درآمد کے سودے کئے جا رہے ہیں۔ بھارت پاکستان سے 86 سینٹ فی پانڈ کی شرح سے روئی امپورٹ کر رہا ہے۔