لاہور (جیوڈیسک) جبکہ ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں سے گر کر 7 نوجوان شدید زخمی ہو گئے ،ادھر پولیس حسب روایت ویلرز کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بتایا گیاہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں مال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، گلبرگ مین بلیوا رڈ روڈ، مغل پورہ لنک روڈ، گڑھی شاہو روڈ، کینال روڈ، ڈیفنس روڈ، انڈر پاسز، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، فیروز پور روڈ قذافی سٹیڈ یم سے چونگی امرسدھو تک، کوئینز روڈ اور دیگر شاہراہوں پر موٹر سائیکل سوارنوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرتے اور ریسیں لگاتے رہے۔
ماڈل ٹاؤن میں 20 سالہ ماجد علی، فیصل ٹاؤن میں 25 سالہ محمد ذیشان جبکہ گلبرگ مین بلیوارڈ روڈ پر 2 نوجوانوں کاشف اور قاسم سمیت 5 نوجوان زخمی ہو گئے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو خود منع کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کی طرف سے ویلنگ پر عائد کی گئی پابندی پر پولیس سختی سے عمل درآمد کرے تو لوگوں کے گھروںکے چراغ گل ہونے سے بچ سکتے ہیں۔