درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے صوبے میں 6 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ راشدہ یعقوب شیخ
Posted on March 28, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے صوبے میں 6 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مقامی کوئلے کو استعمال میں لاکر بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
پولینڈ کی کمپنیاں کان کنی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ پنجاب حکومت چولستان میں قائد اعظم سولر پارک کے منصوبے پر کام کررہی ہے اور یہاںحکومت اپنے وسائل سے 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے۔ پنجاب حکومت جدید گارمنٹس زون بھی بنا رہی ہے جس سے گارمنٹس انڈسٹری فروغ پائیگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات بڑھیں گی اور جی ایس پی پلس کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا۔ پولینڈ کوئلے کی کان کنی میں بڑی مہارت رکھتاہے اور وہ پنجاب کے ساتھ کوئلے کی مائننگ میں تعاون کر سکتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com