اسلام آباد (جیوڈیسک) کاروباری لین دین میں دو نوسربازوں نے شہریوں سے دو کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی لیکر جعلی چیک تھما دئیے مارگلہ پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے ایف ایٹ مرکز کے عاصم ظہیر عباسی نے بتایا کہ ملزم محمد خالد نے ایک کروڑ 99 لاکھ کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا، چوہدری عابد علی نے بتایا کہ جائیداد کے لین دین میں ملزم واجد علی نے 24 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔