نوسربازوں نے صحافیوں کا روپ دھار کر محکمہ تعلیم کے افسران کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گرلز کالج انتظامیہ کو بلیک میل کر کے 22 ہزار روپے وصول کرنے والے نوسربازوں نے صحافیوں کا روپ دھار کر پرنسپل و کالج عملہ کے خلاف محکمہ تعلیم کے افسران کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی پرنسپل نجمہ شفیع نے گورنمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹی کے لیے کیے گئے انتظامات کے سلسلہ میں کالج کونسل کی قائم کی گئی کمیٹی کی نگرانی میں سوکھے ہوئے درخت کٹوادیے تو چار کس نوسربازوںنے اپنے آپ کو فاریسٹ کے ملازم ظاہر کرکے پرنسپل اور کالج عملہ کو ہراساں شروع کردیا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے کاروائی کی دھمکیاں دیتے ہوئے 22ہزار روپے کی رقم بھتہ کی مد میں وصول کرلی اور دوبارہ 50ہزار وپے بھتہ کی وصولی کا مطالبہ کر دیا۔

پرنسپل کالج انتظامیہ نے تنگ آکر ورکنگ صحافیوں کو بلاکر بھتہ خور مافیا کو بے نقاب کیا بھتہ خور مافیا نے کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے پر کالج انتظامیہ کو بلیک کرنے کے لیے صحافیوں کا روپ دھارکر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد سمیت دیگر افسران کو جھوٹی کالیں کرنے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے فراڈ کی مد میں وصو ل کی گئی رقم کی پاداش میں کسی ممکنہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے دوڑ دھوپ شروع کردی کالج پرنسپل نجمہ شفیع کا کہنا ہے کہ ہم نے پیرمحل کی بچیوں میں علم کی شمع روشن کی ہے جس کو کسی بھی بلیک میلر کی دھمکیو ں سے ڈر کر خراب نہیں ہونے دیں گے دامن صاف ہے علم کی کرنیں کسی صورت بجھنے نہ دیں گے سماجی فلاحی حلقوںنے گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل اور کالج انتظامیہ کو مسلسل ہراساں پریشان کرنے پر اعلیٰ حکام سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔