ملتان (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت ختم ہوجائے گی اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ ملتان میں جامعہ قاسم العلوم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات درست سمت پر نہیں جا رہے، ہمارے پاس مذاکرات کی کامیابی کے لئے میکنزم موجود ہے اگر حکومت نے پوچھا تو انہیں وہ راستہ بتاؤں گا جس سےمذاکرات کامیاب ہو جائیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سے جے یوآئی نے وزارتوں کے حوالے سے اسٹیٹس لینے سے معذرت کی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت ختم ہو جائے گی اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ دھاندلی کرنے والے خود دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں اور چور چور کہنے والے خود چور ہیں۔