کراچی (جیوڈیسک) معروف خوبرو اداکار عمران عباس کرن جوہر کی نئی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہوچکے ہیں، جس کی شوٹنگ کے لیے وہ گزشتہ شب پاکستان سے لندن روانہ ہوگئے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں بالی ووڈ کے نامور اداکاررنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے بچن شامل ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ میں برطانیہ میں شروع ہوچکی ہیں۔ فلم کی کہانی پیار محبت، تعلقات اور ٹوٹتے دلوں پر مبنی ہے۔’
اے دل ہے مشکل‘‘کرن جوہر کی 2012 کی فلم’’ اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘‘ کے بعدبطور ڈائریکٹر خاص فلم ہوگی کیونکہ پہلی بار ایشوریہ رائے اور کرن جوہر ساتھ کام کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق عمران عباس سے پہلے راہول کھنہ کو ان کے کردار کے لیے شامل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں عمران عباس حتمی کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سنی لیون اور فواد خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں۔
واضح رہے کہ عمران عباس اس سے قبل دو بھارتی فلمیں ’’کریچر 3D ‘‘ اور حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’’جانثار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔فلم اگلے سال دیوالی پر ریلیز ہونے کی توقع ہے۔