لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکار عمران عباس کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ کریچر تھری ڈی‘‘ 27 جون کو ریلیز ہو گی۔
فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اس کا پوسٹ پروڈکشن کام ان دنوں مکمل کیا جارہا ہے۔ عمران عباس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے فلم کے پروڈیوسر سریش کمار اور کرشن کمار ہیں جبکہ ہدایتکار وکرم بھٹ ہیں۔ فلم میں عمران عباس کے مقابل بپاشا باسو بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔
عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کام کر کے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارا ہے۔ انہیں بپاشا اور فلم کی دیگر کاسٹ کی جانب سے بہت پیار اور احترام ملا۔