اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ریفرنس آیا تو ممبر قومی اسمبلی ہونے کے ناطے ان کا ہر حال میں دفاع کروں گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، زاہد حامد اور انوشہ رحمان نے ملاقات کی۔ اس دوران انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت میں ایاز صادق نے کہا کہ عمران کیخلاف ارسلان افتخار کے ریفرنسز سے متعلق کوئی چیز نہیں آئی، عمران خان کیخلاف تحریک کا میرٹ پر فیصلہ کیا جائیگا۔
ممبر قومی اسمبلی کا ہر حال میں دفاع کیا جائیگا۔ انتخابی اصلاحاتی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہیں۔ تحریک انصاف نیب ھی کمیٹی کے لئے تین نام دیئے ہیں۔
اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، انگوٹھوں کی دوبارہ تصدیق پر بھی مجھے کوئی فکر نہیں۔ وقفہ سوالات میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ سوالات کو میرٹ پر لانے کیلئے ٹوکن مشینز نصب کررہے ہیں جو پہلے سوال پوچھے گا اس کو پہلے جواب دیا جائے گا۔