اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب کا گورنر ہائوس پر حملے سے پہلے چیف منسٹر ہائوس کے پی کے خالی کرائیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے۔
کہ عمران خان اپنے اعلان کردہ ریفارمز کا ایجنڈا نافذ نہیں کراسکے ہیں۔ عمران خان ملک بھر سے ٹیکس جمع کرنے سے پہلے اپنے 11 ایم این ایز سے ٹیکس دلوائیں، وہ اپنے اعلان کردہ ریفارمز کا ایجنڈا بھی نافذ نہیں کراسکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مشرف دور میں عافیہ صدیقی کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ جب عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا جارہا تھا تو عمران خان کہاں تھے۔