عمران اسلم کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی تجاوزات کے خلاف آپریشن، شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی نمبر1اور 2 کی شاہراہوں اور شمع شاپنگ سینٹر کے اطراف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا شاہراہوں پر رکھے گئے پتھارے ،کیبن اور رکھے گئے سامان ہٹا کر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کا نظام بہتر عوامی آمد و رفت میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا۔

تجاوزات کے مستقل خاتمہ اور قیام کی روک تھام کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت تمام زونز میں نگرانی سسٹم کا نفاذ کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری آراضی پر تجاوزات کے قیام کی روک تھام اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ سرکاری اراضی پر تجاوزات و تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر نے انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ وہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے اور اس حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے آخری تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ڈی ایم سی کورنگی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمانہ کار رکردگی کو مزید بہتر بنا یا جائے تجاوزات کی روک تھام ،شاہراہوں پر بلڈنگ میٹریل پھیلانے اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کاٹ کر غیر قانونی فراہمی و نکاسی آب کے کنکشن حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی اور اس کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی مسائل کے بروقت حل کے لئے علاقائی سروے کا موثر نظام قائم کیا جائے تاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئی جاسکے ۔تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے آپریشن کو سراہتے ہوئے تمام زونز کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک بنا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔