عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کیا
Posted on April 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی، کورنگی زون کی یونین کونسل 1 بلال کالونی میں مچھر ، مکھی ،کیڑے مار مہم اور دیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کورنگی زون محمد ےٰسین ،انفارمیشن آفیسر کورنگی زون محمد عامر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
شیڈول کے مطابق تمام یونین کونسل میںاسپرے مشینوں کے زر یعے مچھر مار ،مکھی مار اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے لئے اسپرے مہم چلائی جارہی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلمنے کہا کورنگی زون انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ عوام کی صحت اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دے رہے ہیں اسی لئے مچھروں اور ڈینگی مچھروں سے بچائو اور خاتمہ کیلئے اسپرے مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور محکمہ صحت کا عملہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں باقاعدگی سے اسپرے کر رہا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں اسپرے مہم کو عوام نے بے حد سراہا ہے کیونکہ اس اقدام سے آسانیاں اور مچھروں سے نجات مل رہی ہیمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمودنے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی لازمی رکھا جائے اور اسپرے مہم اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کر یںکچرا صرف مقررہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گندگی نہ پھیلائی جائے اور گلی محلے یا سڑک پر پانی جمع نہ ہونے دیں اس لئے کہ مچھروں اور ڈینگی وائرس کی کھڑے پانی میں افزائش ہوتی ہے اس موقع پرایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے علاقوں میں جرا ثیم کش اسپرے مہم کے عملے سے تعاون کریں اور اسپرے کے دوران کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کر رکھیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com