کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کا عوامی شکایات اور ملازمین کے حاضری کے معائنے کے لئے اچانک شاہ فیصل زون کے مرکز شکایت سمیت تمام محکموں کے دفاتر کا تفصیلی دورہ ،مختلف محکموں میں افسران و ملازمین کی غیر حاضری پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا برہمی کا اظہار دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لانے کی تنبیہ۔مرکزی شکایت میں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات اور ازالے کی رپورٹ اور افسران و ملازمین کے حاضری کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم تمامحکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق مرکز شکایت میں موصول ہونے والی شکایات کو برق رفتاری کے ساتھ حل کریں شکایات کے بروقت ازالے کے بعد اس کی رپورٹ مرتب کی جائے۔
عمران اسلم نے افسران سے کہاکہ وہ خود اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بنا ئیں اور دفتری اوقات کی مکمل پابندی کی جائے حکم عدولی پر آئندہ نہ صرف تنخواہ روک دی جائے گی بلکہ محکماجاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہیں کریں۔