اسلام آباد (جیوڈیسک) جاوید ہاشمی نے ایک اور انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ ’’وہ‘‘ کہتے ہیں کہ آپ کمٹنمنٹ کے مطابق لوگوں کو دھرنوں میں نہیں لاسکے اور قادری اسمبلی پر حملے نہیں کر پارہا ،آپ دونوں فیل ہو گئے ہیں۔
اسی لیے استعفے نہیں آسکے، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن جا کر طاہر القادری سے ملاقات کی، دھاندلی سے متعلق ان کی پریس کانفرنس کا ڈرافٹ آئی بی کے سابق چیف نے تیار کیا۔
پارٹی میں تاثر ہے کہ شجاع پاشا لاہور میں سرگرم ہیں۔ انٹرویو کے دوران جاوید ہاشمی نے کئی اور اہم انکشافات کیے، پارٹی کی اندرونی کہانی بھی بتائی ،آزادی اور نقلاب مارچ کا پس منظر بھی عیاں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان بطور خاص طاہر القادری سے ملاقات کے لیے لندن گئے تھے۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ پارٹی میں تاثر تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا لاہور میں سرگرم ہیںاور انھوں نے کئی۔ ملاقاتیں بھی کی ہیں انھوں نے کہا کہ سابق جرنیل مسائل کی اصل وجہ ہیں ، وہ ادارے سے کہتے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ ان کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں۔