گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری ایک بار پھر کپتان کو باؤنسر مارتے رہے کہتے ہیں عمران خان نیازی ملک بند کرنے کے بجائے قانون کو مستحکم کریں فیصلے سڑکوں پر ہوئے تو نقصان ہو گا۔
سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف دو سال باقی رہ گئے جانتے ہیں ملک میں کتنی غربت ہے صرف سیاسی قیادت ہی ملک کو سلامت رکھتی ہے۔
اگلے الیکشن سے پہلے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوانواں میں پہلی بار شعور اجاگر ہوا ہے تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔